نیوزی لینڈ کے سابق کپتان بیون کونگ ڈن انتقال کر گئے


آکلینڈ (سپورٹس لنک رپورٹ)نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بیون کونگ ڈن طویل علالت کے باعث انتقال کر گئے۔ ان کی عمر 79 برس تھی۔ انہوں نے 1965ء میں کیویز کی طرف سے انٹرنیشنل کیریئر کا آغاز کیا تھا اور 13 سالہ کیریئر کے دوران انہیں 63 ٹیسٹ اور 11 ایک روزہ میچز میں ملک کی نمائندگی کا اعزاز حاصل ہوا، انہوں نے ٹیسٹ کیریئر میں 7 سنچریوں اور 19 نصف سنچریوں کی مدد سے 3448 رنز بنائے جبکہ ون ڈے میں انہوں نے 338 سکور کئے جس میں ان کی ایک سنچری اور دو نصف سنچریاں شامل ہیں۔ انہیں 17ٹیسٹ میچز میں کیویز کی قیادت کا موقع ملا جس میں سے نیوزی لینڈ صرف ایک میں فتح یاب رہی۔

تعارف: newseditor