فاسٹ باؤلر محمد عامر اور اہلیہ نے عمرہ ادا کرلیا

کراچی(سپورٹس لنک رپورٹ) قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر اور کراچی کنگز کے اہم کھلاڑی محمد عامر نے اپنی اہلیہ اور بیٹی کے ساتھ عمرہ ادا کرلیا، اُن کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی. تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر محمد عامر جن کی صلاحیتوں کا اعتراف دنیائے کرکٹ کے نامور کھلاڑی بھی کرچکے ہیں انہوں نے ہفتے کے روز اپنے اہل خانہ کے ہمراہ عمرہ ادا کیا اس موقع پر فاسٹ باؤلر اور اُن کی اہلیہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر تصاویر ٹویٹ کیں. دوسری جانب فاسٹ باؤلر کی اہلیہ نے بھی محمد عامر، بیٹی کے ہمراہ ایک تصویر شیئر کی جس کے منظر میں حرم کعبہ نظر آرہا ہے، انہوں نے بھی عمرہ ادا کرنے پر اللہ کا شکر ادا کیا.

محمد عامر نے اہلیہ نرجس عامر کے ساتھ حجازِ مقدس کے سامنے تصویر بنائی اور اُسے سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو بتایا کہ ’اللہ کا شکر ہے عمرہ ادا کرلیا‘. فاسٹ باؤلر کچھ روز سعودی عرب میں قیام کے بعد پاکستان سپر لیگ کا تیسرا ایڈیشن کھیلنے کے لیے دبئی روانہ ہوں گے جہاں وہ کراچی کنگز کی نمائندگی کرتے نظر آئیں گے. گزشتہ دنوں اے آر وائی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے فاسٹ باؤلر کا کہنا تھا کہ ہماری ٹیم میں ساری خوبیاں موجود ہیں. انہوں نے اس امید کا اظہار بھی کیا کہ پی ایس ایل کے تیسرے ایڈیشن میں بہترین نتائج دیتے ہوئے نہ صرف فائنل کھیلنے بلکہ ٹائٹل اپنے نام کرنے کی مکمل کوشش کریں گے. خیال رہے کہ محمد عامر وہ باؤلر ہیں جنہوں نے پی ایس ایل کے گزشتہ سیزن میں لاہور قلندرز کے خلاف ہیٹ ٹرک کرنے کا اعزاز حاصل کیا تھ

تعارف: newseditor