سرمائی اولمپکس: جیمی اینڈرسن نے سنو بورڈنگ میں گولڈ میڈل جیت لیا

سیول: (سپورٹس لنک رپورٹ) جنوبی کوریا میں سرمائی اولمپکس کے چوتھے روز امریکا کی جیمی اینڈرسن نے سنو بورڈنگ میں گولڈ میڈل جیت لیا۔ کرلنگ کے مِکسڈ ڈبلز سیمی فائنل میں کینیڈا نے کامیابی حاصل کر لی ہے۔

جنوبی کوریا میں وِنٹر اولمپکس کے دوران سنسنی سے بھرپور مقابلے جاری ہیں۔ چوتھے روز خواتین کیٹیگری میں سنو بورڈنگ ایونٹ میں شرکا نے زبردست پرفارمنس دی۔ امریکا کی جیمی اینڈرسن نے سب سے زیادہ پوائنٹس حاصل کر کے گولڈ میڈل اپنے نام کیا۔

دوسری جانب مِکسڈ ڈبلز کرلنگ کے سیمی فائنل میں کینیڈا نے ناروے کو آؤٹ کلاس کیا۔ انہوں نے چار کے مقابلے میں آٹھ پوائنٹس سے فتح سمیٹ کر فائنل میں رسائی حاصل کی۔

تعارف: newseditor