ایلکس ہیلز نے ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں احمد شہزاد کے زیادہ رنز کا ریکارڈ توڑ دیا


ولنگٹن (سپورٹس لنک رپورٹ)انگلش ٹیم کے اوپننگ بیٹسمین ایلکس ہیلز نے ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں پاکستانی بلے باز احمد شہزاد کے زیادہ رنز کا ریکارڈ توڑ دیا، ہیلز نے گزشتہ روز سہ ملکی سیریز میں نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں 47 رنز کی اننگز کھیل کر یہ کارنامہ انجام دیا، شہزاد نے 1416 رنز بنا رکھے تھے جبکہ ہیلز نے 1455 رنز بنا لئے ہیں، اسطرح ہیلز زیادہ رنز بنانے والے دنیا کے 19ویں کھلاڑی بن گئے ہیں، زیادہ ٹی ٹونٹی رنز بنانے کا عالمی اعزاز سابق کیوی قائد برینڈن میک کولم کو حاصل ہے جنہوں نے 2140 رنز بنا رکھے ہیں۔

تعارف: newseditor