بھارتی کرکٹ ٹیم نے جنوبی افریقہ میں نئی تاریخ رقم کردی،تفصیلات اس رپورٹ میں


پورٹ الزبتھ ( سپورٹس لنک رپورٹ)بھارتی کرکٹ ٹیم نے ون ڈے کی تاریخ میں پہلی بار جنوبی افریقا کو اس کی اپنی سرزمین کو دوطرفہ سیریز میں شکست دے دی۔بھارت نے پورٹ الزبتھ میں کھیلے گئے چھ ون ڈے میچز کی سیریز کے پانچویں میچ میں میزبان جنوبی افریقا کو 73 رنز سے شکست دے کر سیریز میں1-4 کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔یہ ہوم گراؤنڈ پر جنوبی افریقا کو بھارت کے ہاتھوں ون ڈے انٹرنیشنل کی باہمی سیریز میں پہلی شکست ہے اور یہ اعزاز بھی کپتان ویرات کوہلی کے کھاتے میں آیا۔پانچویں ون ڈے میں بھارت نے پہلے کھیلتے ہوئے 7 وکٹوں کے نقصان پر مقررہ اوورز میں 274 رنز بنائے، روہت شرما 115 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔جواب میں میزبان ٹیم 201 رنز پر آؤٹ ہوگئی اور ہاشم آملہ 71 رنز بناکر نمایاں رہے۔بھارت کی کامیابی میں روہت شرما کی سنچری کے ساتھ ساتھ اسپنرز کا اہم کردار رہا، کلدیپ یادیو نے 57 رنز دے کر 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔بھارت اور جنوبی افریقا کے درمیان ہونے والے پانچ ون ڈے میچز میں جنوبی افریقا کی 43 وکٹیں گریں جن میں سے 30 وکٹیں بھارت کے دو اسپنر یزویندر چاہال اور کلدیپ یادیو نے حاصل کیں۔

تعارف: newseditor