جھولن گوسوامی ان فٹ، جنوبی افریقہ ویمن کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز سے باہر

جوہانسبرگ(سپورٹس لنک رپورٹ) بھارتی فاسٹ باؤلر جھولن گوسوامی فٹنس مسائل کے باعث جنوبی افریقہ ویمن کے خلاف پانچ ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز سے باہر ہو گئیں۔ گوسوامی پاؤں کی انجری میں مبتلا ہیں۔ بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق ایم آر آئی سکین کے بعد معلوم ہوا ہے کہ گوسوامی کی انجری سنجیدہ نوعیت کی ہے اور میڈیکل ٹیم نے انہیں دو ہفتوں تک مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے جس کے باعث وہ جنوبی افریقہ ویمن کے خلاف شیڈول ٹی ٹونٹی سیریز میں ٹیم کو دستیاب نہیں ہوں گی۔ گوسوامی وطن واپسی پر بنگلور میں نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں بحالی صحت کا عمل مکمل کریں گی۔ واضح رہے کہ جھولن گوسوامی نے جنوبی افریقہ ویمن کے خلاف ون ڈے سیریز میں 200 وکٹیں مکمل کر کے دنیا کی پہلی خاتون کرکٹر کا اعزاز اپنے نام کیا تھا۔

تعارف: newseditor