قطر اوپن ٹینس ٹورنامنٹ،ماریہ کی کہانی پہلے رائونڈ میں ختم

قطر (سپورٹس لنک رپورٹ) روسی ٹینس سٹار ماریہ شرا پووا قطر ٹینس ٹورنامنٹ کے پہلے ہی راؤنڈ سے باہر ہو گئی ہیں، انہیں رومانیا کی مونیکا نے شکست دی۔ قطر اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے افتتاحی راؤنڈ میں روس کی ماریہ شرا پووا اور رومانیا کی مونیکا میں جوڑ پڑا۔

روسی سٹار نے پہلے سیٹ میں زبردست پرفارمنس دکھاتے ہوئے چھ چار سے کامیابی حاصل کی، رومانیا کی مونیکا نے ہمت نہ ہارتے ہوئے کم بیک کیا اور دوسرا سیٹ چار چھ سے جیت لیا۔ تیسرے سیٹ میں بھی انہوں نے روس کی کھلاڑی کو جم کر کھیلنے کا موقع نہ دیا اور چھ تین سے فتح سمیٹ کر دوسرے راؤنڈ میں جگہ پکی کر لی۔

تعارف: newseditor