اسلام آباد (سپورٹس لنک رپورٹ) قومی کرکٹ کے سابق اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان مصباح الحق نے کہا ہے کہ درخت لگانا ہمارے پیارے پاکستان کو صاف اور خوبصورت بنانے کے لئے ضروری ہے بلکہ بطور انسان ہمارا یہ فرض ہے کہ قدرت کی عطا کردہ اس زمین کو درخت لگا کر موسمی خطرات سے محفوظ رکھیں۔ وہ ایف نائن پارک اسلام آباد میں اسلام آباد یونائیٹڈ کرکٹ ٹیم کے مالک علی نقوی‘ ڈبلیو ڈبلوی ایف کے سربراہ حماد نقی خان‘ سی ڈی اے کے ڈی جی انوائرمنٹ ثناء اللہ امان معروف کرکٹر سعید اجمل‘ شاداب اور دیگر کھلاڑیوں کے ہمراہ ون رن ون ٹری کے تحت درخت لگا کر شجر کاری مہم میں حصہ لے رہے تھے انہوں نے تقریب میں موجود فیض السلام سکول فیض آباد کے سٹوڈنٹس اور دیگر حاضرین سے مخاطب ہوتے ہوئے کہاکہ والدین اور اساتذہ کی رہنمائی کی وجہ سے مجھے چھوٹی عمر سے درخت لگانے کا شوق تھا اور میں خود سے لگائے ہوئے پودوں کی زمین کو نرم اور پانی دیتا تو مجھے بہت خوشی ہوتی۔ سعید اجمل نے کہا کہ فیض آباد میں جہاں میری اکیڈمی ہے وہاں ایک دو سو سال پرانا درخت کاٹا جارہا تھا لیکن میں نے بھرپور کوشش کرکے اس لیے بچایا کہ وہ درخت ہماری زمین کا زیور ہے انہوں نے کہا کہ یہاں تین سو کے قریب حاضرین ہیں اگر سب ایک ایک درخت لگائیں تو آج ہی تین سو درخت لگ جائیں گے۔ اسلام آباد یونائیٹڈ فرنچائز کے اونر علی نقوی نے کہا کہ اگر ہماری ٹیم فائنل جیتی تو ہم دس ہزار ایکڑ اراضی پر درخت لگائیبن گے جبکہ ون رن ون ٹریک کے تحت ہم جیتنے رنز سکور کرین گے اور وکٹیں حاصل کریں گے میری ٹیم اتنے ہی درخت لگائے گی درخت لگانے کی خصوصی تقریب میں درجنوں درخت لگائے گئے۔