لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ)یکرٹری سپورٹس پنجاب محمد عامر جان نے کہا ہے کہ سپورٹس کے روشن مستقبل کیلئے سپورٹس کے زیرتعمیر منصوبے جلدازجلد مکمل کئے جائیں ، ان میں تاخیر ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی، منصوبے بروقت مکمل کرنے کیلئے ہنگامی اقدامات کئے جائیں ، ان خیالات کا اظہارا نہوں نے بدھ کے روز پنجاب سٹیڈیم میں لاہور کے مضافاتی علاقوں میں سپورٹس کے زیرتعمیر منصوبوں اور گرائونڈ زمیں فلڈ لائٹس لگانے کے منصوبے کی پیشرفت کے حوالے سے اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا، اجلاس میںڈپٹی سیکرٹری پلاننگ تہمینہ حبیب، ڈائریکٹر ایڈمن جاوید رشید چوہان، اسسٹنٹ ڈائریکٹر پلاننگ ملک ناصر اور دیگر افسران نے شرکت کی، اجلاس میں افسران نے سیکرٹری سپورٹس پنجاب محمد عامر جان کو رکھ شاہدرہ(گائوشالا)،کرول گھاٹی، پانڈوکی، رائیونڈ اور بلائنڈ کرکٹ سٹیڈیم رکھ جھیڈو کے زیر تعمیر منصوبوں کے حوالے سے بریفنگ دی، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری سپورٹس پنجاب محمد عامر جان نے مزیدکہا کہ سپورٹس بورڈ پنجاب سپورٹس کے فروغ کیلئے اقدامات کررہا ہے اور ان منصوبوں کی تکمیل سے سپورٹس کلچر فروغ پائے گا۔
سیکرٹری سپورٹس پنجاب محمد عامر جان نے متعلقہ افسران اور ٹھیکیداروں کو سختی سے ہدایت کی کہ سپورٹس منصوبوں کو مقررہ وقت میں مکمل کرنے کیلئے ہنگامی اقدامات کئے جائیں، ان منصوبوں کی تکمیل میں تاخیر کسی صورت برداشت نہیں کی جائے۔