اصغر علی مبارک
دنیا بھر میں ٹاپ ٹین کرکٹ کے پرستارون کا ذکر ھو پاکستانی پرستارون کی بڑی تعداد اس فہرست میں موجود ھے جس میں ایک اور کرکٹ پرستار کا پاکستانی صحافی اصغر علی مبارک نے کھوج لگا کر اضافہ کر دیا ھے عام تماشائیوں میں بیٹھے کرکٹ کے پرستار ”بابو پاکستانی ”نے خصوصی انٹرویو میں بتایا کہ اس کا تعلق وادی سون نوشہرہ کے نواحی گاؤں کلیال ضلح خوشاب سے ھے ساڑھے سات فٹ کے طویل قامت پرستار ”بابو پاکستانی ” کا اصل نام عطا محمد ھے تاھم اب ”بابو پاکستانی ”کے نام سے جانا پہچانا چاہتا ھے ”بابو پاکستانی ”نے ابتدائی تعلیم کے بعد لاہور کا رخ کیا اور پی سی ہوٹل لاہور میں مہمانوں کو مسکراتے چہرے سے ”ویلکم ”کہنے کی خدمت شروع کردی ،پی سی ہوٹل لاہور میں انکو ملکی و غیر ملکی شخصیا ت نے خصوصی پزیرائ بخشی ، پی سی ہوٹل لاہور میں مہمان انکے ساتھ سلفی تصویر بنوانے کو پسند کرتے ھیں ،طویل قامت پرستار’بابو ‘ پاکستانی ” نے لومیرج کی اور آج دو لڑکیوں کے پاپا ھیں ،ان کی عمر ابھی ساڑھے اڑ تیش سال ھے ، ”بابو پاکستانی ”پرچم کا لباس پہن کر پاکستان سفیر بن کر ملک کا نام روشن کر رھے ھیں ،اور اس لباس کی تیاری کے لئے پر آٹھا رہ گز کپڑہ استعمال ہوتا ھے جبکہ جوتا ساڑھے سولہ نمبر تین ماہ میں تیار ھوتا ھے ،،طویل قامت پرستار ”بابو پاکستانی ” کی کوئی چیز بازار میں دستیاب نہیں ، چھوٹی گاڑی میں سفر نہیں کر سکتے حتاکہ گاڑی میں سفر کرنے کے لیے بھی دو سیٹ لینا پڑتا ھے ،
،طویل قامت پرستار ”بابو پاکستانی ”کو غیر ملکی سیاح سن آف پاکستان کے نام سے پکارتے ھیں ، ”بابو پاکستانی ”بطور ولن پاکستانی فلموں مسٹر فراڈیے ،پتر ہما یون گجر ،میڈم دیہاڑی باز میں کام کر چکے ہیں ،سر پر پاکستانی رنگ اور ہیروں سے مزین پگڑی کے حوالے سے انکا کہنا ھے کہ پگڑی ہمارے بزرگوں کی نشانی اور پنجاب کی شان اور پہچان ھے ،اور یہی دعا ھے کہ الله تعالی پاکستان کے سبز ھلالی پرچم کو ہمیشہ بلند و سلامت رکھے ،انہوں نے کہا کہ جب تک زندگی ھے ملک و قوم کی خاطر ملک ملک پاکستانی پرچم اٹھا کر پاکستانی ٹیم کی سپورٹ کرتا رھوں گا پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی سے گزارش ھے کہ اس سلسلہ میں مالی تعاون کریں ، ”بابو پاکستانی ” سے قبل چا چا کرکٹ، بھاری داڑھی، مکمل سبز سلور قمیض اور پاکستانی پرچم سفید ٹوپیپہنے چودھری عبدالجلیل پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ سرپرجوش پر ستارکی حیثیت سے پوری دنیا میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے لئے نعرے بازی کرتے نظر آے بعد ازاں چچا ٹی 20 محمد زمان خان چچا ٹی 20 کے نام سے مشہور ہووے . تاھم ”بابو پاکستانی ”کی آمد طویل قامت ہونے کی وجہ سے فوقیت رکھتے ھیں ،،