روٹر ڈیم اوپن ٹینس ٹورنامنٹ،راجر فیڈرر کا فاتحانہ آغاز

ایمسٹرڈیم (سپورٹس لنک رپورٹ) شہرہ آفاق سوئس سٹار اور ریکارڈ 20 مرتبہ کے گرینڈ سلام چیمپئن راجر فیڈرر نے روٹرڈیم اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی، ٹامس برڈچ، ڈیوڈ گوفن اور اینڈرس سیپی پیش قدمی برقرار رکھتے ہوئے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے۔ ہالینڈ میں جاری ایونٹ میں کھیلے گئے لاسٹ 32 راؤنڈ میچ میں راجر فیڈرر نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف بیلجیئم کے کھلاڑی روبن کو سٹریٹ سیٹس میں 6-1 اور 6-2 سے ہرا کر پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنائی، گریگور دمتروف، روبن ہاس، ہربرٹ اور روبلیف نے بھی اپنے اپنے حریفوں کو ہرا کر پری کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا، دوسری جانب کھیلے گئے پری کوارٹر فائنل میچز میں جمہوریہ چیک کے ٹامس برڈچ نے وکٹر ٹرائیکی کو ہرا کر ایونٹ سے باہر کر دیا، ڈیوڈ گوفن بھی پری کوارٹر فائنل رکاوٹ عبور کرنے میں کامیاب رہے، انہوں نے اسپینش کھلاڑی فلورین لوپز کو شکست فاش سے دوچار کیا، اٹلی کی اینڈرس سیپی بھی کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کرنے میں کامیاب رہے، انہوں نے جرمنی کے الیگزینڈر زیوریف کو شکست دی۔

تعارف: newseditor