قطر اوپن ٹینس، کیرولین ووزنیاکی نے تیسرے رائونڈ میں جگہ بنا لی


دوحہ(سپورٹس لنک رپورٹ )قطر اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے دوسرے رائونڈ میں ڈنمارک کی عالمی نمبر ایک کیرولین ووزنیاکی نے جرمنی کی کارینا کو ہرا کر تیسرے مرحلے میں جگہ بنا لی ہے۔قطر اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں ڈنمارک کی کیرولین ووزنیاکی اور جرمنی کی کارینا ویٹوفٹ میں جوڑ پڑا، عالمی نمبر ایک کیرولین نے زبردست پرفارمنس دی اور اپنی حریف کو جم کر کھیلنے کا موقع نہ دیا۔انہوں نے پہلا سیٹ چھ دو سے جیتا۔ دوسرے سیٹ میں بھی ڈینش سٹار اپنی حریف پر حاوی رہیں، انہوں نے اس بار چھ صفر سے کامیابی حاصل کر کے تیسرے مرحلے کا ٹکٹ کٹوا لیا۔

تعارف: newseditor