مصباح الحق پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹیٹیوٹ کے برانڈ سفیر مقرر

لاہور( سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز سابق کپتان مصباح الحق کو پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹیٹیوٹ کا برانڈ سفیر مقرر کر دیا گیا۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹیٹیوٹ پروفیسر ڈاکٹر سعید اختر نے مصباح الحق کو پکلی کے برانڈ سفیر بنانے کا اعلان کیا۔مصباح الحق نے کمشنر لاہور ڈویژن عبداﷲ خان سنبل کے ہمراہ پکلی کا دورہ کیا۔ انہوں نے انسٹیٹیوٹ میں امراض گردہ و جگر کے حوالے سے دستیاب جدید ترین سہولیات، ٹرانسپلانٹ سنٹر، وارڈز اور لیباٹریوں کا دورہ کیا۔ پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹیٹیوٹ کا گزشتہ ماہ وزیراعلی پنجاب نے باقاعدہ افتتاح کیا تھا۔ انسٹیٹیوٹ فعال ہو کر مستحق، نادار اور غریب مریضوں کے علاج میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔مصباح الحق نے اپنے دورے کے دوران کہا کہ وہ نیکی اور خدمت کے اس حکومت پنجاب کے جدید ترین طبی سہولتوں سے آراستہ ہسپتال کو نہایت قابل تحسین اقدام سمجھتے ہیں اور اس انسٹیٹیوٹ کے اغراض و مقاصد کو سامنے رکھتے ہوئے اس کے لیے برانڈ سفیر کی حیثیت سے ضرور مدد کریں گے اور نیکی اور خدمت کے اس انقلابی پروگرام کو مقدس سمجھتے ہوئے ضرور کام کریں گے۔

تعارف: newseditor