چولستان جیپ ریلی نادر مگسی نے جیت لی

کوئٹہ (سپورٹس لنک رپورٹ ) قلعہ دراوڑ میں ہونے والی تیرہویں چولستان جیپ ریلی دفاعی چیمپئن نادر مگسی نے جیت لی۔ خواتین کیٹگری میں تشنا پٹیل نے میدان مارلیا۔ چولستان جیپ ریلی کا فائنل مرحلہ ختم ہوگیا جس میں نادر مگسی نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے سب کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ٹائٹل کا کامیاب دفاع کیا۔
صاحبزدہ سلطان سات منٹ کے فرق سے دوسرے نمبر پر رہے۔ خواتین کیٹگری میں تشنا پٹیل نے میدان مار لیا۔ انہوں نے 110 کلومیٹر کا فاصلہ 2 گھنٹے 40 منٹ میں طے کیا۔ سٹاک کٹیگری میں عاصمہ دوسرے اور مومل خان تیسرے نمبر پر رہیں۔ شائقین نے مقابلوں کا بھرپور لطف اٹھایا اور جیتنے والے ڈرائیوروں کو خوب داد دی۔

 

تعارف: newseditor