کھیل سے اتنی محبت۔۔کیاکوئی کھلاڑی ایسا بھی کرسکتا؟یہ خبر آپ کو رولا دیگی

بغداد(سپورٹس لنک رپورٹ) عراقی ٹاپ لیگ میں ایک گول کیپر نے اہم میچ میں حصہ لینے کیلئے اپنی نوزائیدہ بچی کی موت کو اپنے ساتھی کھلاڑیوں سے پوشیدہ رکھا،یہ بات کھلاڑی نے گزشتہ روز بتائی ۔نفٹ میسان کے گول کیپر اعلی احمد نے غیرملکی خبررساں ادارے کو بتایا کہ میچ شروع ہونے کچھ گھنٹے قبل میری بیٹی کی پیدائش کے دوران پیچیدگیوں کے باعث موت واقع ہوئی ۔اکیس سالہ احمد نے بتایا کہ اس نے اپنی اہلخانہ کو بتایا کہ وہ اس معلومات کو زیادہ نہیں پھیلائیں کیونکہ وہ وزارت داخلہ کے ملکیتی کلب الشرطہ کیخلاف اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانےکیلئے جمعرات کو میچ کھیلنے کے لئے بے تاب ہیں ۔انکا کہنا تھا کہ میں نے اپنی اوپر بہت زیاد ہ بوجھ لیا اور اپنی ٹیم ساتھیوں یا کوچ کو آگاہ نہیں کیا کیونکہ میں جانتا تھا وہ مجھے کھیلنے نہیں دیتے ۔

 

تعارف: newseditor