قطر ٹینس :پیٹرا کویٹووا نے ٹرافی جیت لی

قطر (سپورٹس لنک رپورٹ) قطر ٹینس ٹورنامنٹ کے فائنل میں جمہوریہ چیک کی پیٹرا کوویٹووا نے سپین کی گاربائن موغوروزا کو ہرا کر ایونٹ کی ٹرافی اپنے نام کر لی ہے۔ قطر ٹینس ٹورنامنٹ کے فائنل میں چیک ریپبلک کی پیٹرا کویٹوا اور سپین کی گاربائن موغوروزا مدمقابل ہوئیں۔

سپینش کھلاڑی نے پہلا سیٹ چھ تین سے اپنے نام کیا۔ پیٹرا کویٹووا نے پریشر نہ لیتے ہوئے کم بیک کیا اور دوسرا سیٹ تین چھ سے جیت لیا۔ تیسرے سیٹ میں بھی کویٹووا نے اپنی حریف کو جم کر نہ کھیلنے نہ دیا۔ انہوں نے چھ چار سے کامیابی حاصل کر کے ایونٹ کی ٹرافی پر قبضہ جما لیا۔

تعارف: newseditor