ای لائبریریز منصوبہ پنجاب حکومت کا کھلاڑیوں کیلئے تحفہ ہے،سیکرٹری سپورٹس


لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ)سیکرٹری سپورٹس پنجاب محمد عامر جان کی زیرصدارت سپورٹس بورڈ پنجاب میں ای لائبریریز کے منصوبوں کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میںکے سپورٹس افسران شریک تھے، ، اجلاس میں متعلقہ افسران نے زیر تعمیر ای لائبریری کے تعمیراتی کام میں پیشرفت کے حوالے سے بریفنگ دی، سیکرٹری سپورٹس پنجاب کو بتایا گیا کہ ان منصوبوں پر کام تیزرفتاری سے جاری ہے اور انشاء اللہ ان منصوبوں کو مقررہ مدت میں ہی مکمل کرلیا جائے گا، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری سپورٹس پنجاب محمد عامر جان نے کہا کہ ای لائبریریز کا منصوبہ پنجاب حکومت کا کھلاڑیوں کیلئے تحفہ ہے،یہ ایک انقلابی اقدام ہے،جس میں کھلاڑیوں کو جدید سہولتیں فراہم کی جارہی ہیںان میںآڈیو اور ویڈیو کی سہولت بھی میسر ہوگی، جس سے کھلاڑی ویڈیوز کے ذریعے اپنے کھیل کو مزید بہتر بنا سکیں گے، اس کے علاوہ ان کو کھیل کے میدان میں عالمی سطح پر ہونیوالی تبدیلیوں اور ترقی سے آگاہی حاصل ہوگی، انہوں نے ہدایت کی ای لائبریریز کے منصوبوں کو جلداز جلد مکمل کرنے کیلئے ضروری اقدامات کئے جائیں اور سول ورک میں معیار کاخاص طور پر خیال رکھا جائے۔

تعارف: newseditor