نئی دہلی (سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان سپر لیگ کی بڑھتی ہوئی مقبولیت نے بھارتی کرکٹ لوورز کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا، پہلی بار بھارت میں کرکٹ فینز کو پی ایس ایل کے میچز کے لئے لائیو اسٹریمنگ اور ٹیلی کاسٹ کی سہولت حاصل ہوگئی ہے۔پاکستان سپر لیگ میں بھارتی کھلاڑی تو شامل نہیں تاہم پہلے دو سیزن کی شاندار کامیابی کے بعد اب بھارت کے کرکٹرز اور فینز پی ایس ایل دیکھنے کیلئے کافی بے تاب ہیں ۔پہلے دو ایڈیشنز میں بھارت میں یہ میچز ٹیلی کاسٹ نہیں کئے گئے تھے تاہم اس بارچھ ٹیموں پرمشتمل پاکستان سپر لیگ بھارت میں ڈی ایس اسپورٹس کے تحت ٹیلی کاسٹ اور لائیو اسٹریم ہوسکے گی ۔ڈسکوری کمیونی کشن کے چینل کیذریعے پورا بھارت پی ایس ایل کے میچز براہ راست انجوائے کرسکے گا۔ڈی ایس اسپورٹس کی آفیشل ویب سائٹ کے مطابق پی ایس ایل تھری کے کمنٹری پینل میں رمیز راجہ ڈینی موریسن ، ایلین وائیکنگز، بازید خان، مائیکل سلیٹر اور ڈیمین فلیمنگ جیسے بڑے نام شامل ہیں جبکہ بھارتی کرکٹ فینز کرکٹ گیٹ وے ڈاٹ کام کے ذریعے پی ایس ایل کے میچز لائیو اسٹریم کرسکیں گے۔