جاوید آفریدی کا ایک اور دھماکے دار اعلان

پشاور(سپورٹس لنک رپورٹ)پشاورزلمی کے مداحوں کے لیے یہ ہفتہ کافی دلچسپ ثابت ہوگا کیوں کہ ان کی پسندیدہ فرنچائز کے مالک جاوید آفریدی نے اداکارہ ماہرہ خان اور اداکا ر حمزہ علی عباسی کو اپنا برینڈ ایمبیسیڈر مقرر کرنے کے بعد اب ایک اور دھماکے دار اعلان کردیا ہے ۔ جاوید آفریدی کے ٹویٹر اکائونٹ پر ایک پیغام میں ایسا محسوس ہورہا ہے کہ معروف بھارتی کامیڈین کپل شرما دبئی میں پشاور زلمی کے سکواڈ کو جوائن کررہے ہیں جہاں وہ زلمی نائٹ ود کپل شرما کے نام سے ایک شو کریں گے ۔یہ ایک تاریخی لمحہ اور لمبے عرصے تک یاد رکھی جانے والی رات ہوگی جب کپل شرما پشاور زلمی کے کھلاڑیوں کے ساتھ ہنسی مزاح کریں گے ۔

 

تعارف: newseditor