گلوبل زلمی ٹی ٹوئنٹی لیگ میلہ ژاوژنگ زلمی کے نام

اسلام آباد(سپورٹس لنک رپورٹ)گلوبل زلمی ٹی ٹوئنٹی لیگ کا میلہ چین کی ژاوژنگ زلمی کلب نے لوٹ لیا۔ فائنل میں دبئی زلمی کو شکست دیکر ٹائٹل اپنے نام کیا۔

پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی اور کپتان ڈیرن سیمی کی موجودگی نے اختتامی تقریب کو چار چاند لگادیے

ایڈن گارڈن عجمان میں چین کے ژاوژنگ زلمی کلب نے فائنل میں گزشتہ سال کی زلمی ورلڈ کپ کی فاتح دبئی زلمی کو 19 رنز سے شکست دیکر میدان مارلیا۔

ژاوژنگ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوورز میں 8 وکٹوں پر 186 رنز بنائے۔ ساجد آفریدی نے 91 رنز کی اننگز کهیلی۔

جواب میں دبئی زلمی کی ٹیم 20 اوورز میں 7 وکٹوں پر 167 رنز بناسکی۔جیت میں چینی ٹیم نے خوب جشن میں منایا۔ فاتح ٹیم کو ٹرافی کے ساتھ دس ہزار ڈالرز کا انعام بھی دیا گیا۔

تعارف: newseditor