دیگر سپورٹسفٹ بال
کرن الیاس غوری:پاکستان کی خاتون اول فٹ بال کوچ
تحریر ،آغا محمد اجمل
وہ لوگ خوش نصیب ہوتے ہیں جن کو اللہ اعزاز سے نواز کر دوسروں کے لیے مشعل راہ بنا دیتا یے. ایسی ہی ایک مشعل کا نام کرن الیاس غوری یے.جس نے پاکستان کی پہلی اے سرٹیفائیڈ خاتون کوچ کا اعزاز سمیٹ کر خواتین کے لیے اپنی صلاحیتوں کو اجاگر اور نکهارنے کا نیا در کهول دیا ہے.
فزیکل ایجوکیشن میں ماسٹر کرنے والی واحد کهلاڑی جو پاکستان کی قومی ٹیم کا دو سال تک جزو لازمی رہیں پاکستان کی قومی ٹیم کی پہلی خاتون اسٹنٹ کوچ ہونے کا اعزاز بهی ان کے پاس ہے. پاکستان کی واحد خاتون ہیڈ کوچ جن کی ٹیم نے 2013 کے سپیشل اولمپک گیمز آسٹریلیا میں براون میڈل جبکہ 2015 امریکہ سپشل گیمز میں سلور میڈل حاصل کیا. نیپال میں ہونے والے ٹرائینگلر سپیشل ٹورنامنٹ میں بحثیت ہیڈ کوچ ان کی مینز ٹیم رنر اپ رہی.
پاکستان کی پہلی خاتون جنہوں نے یونیفائڈ سپورٹس میں سنگا پور سے 2014 اور 2016 کے کورسز میں پاکستان کی نمائمدگی کی.اور اس حوالے سے پاکستان بهر میں ورکشاپ کروایں. آج کل گورنمنٹ سپیشل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ میں بحثیت انسٹرکٹر سپیشل ایجوکیشن کام کر رہیں ہیں.سپیشل بچوں کے والدین کے لیے مختلف ایکسرسائز پر مشتمل مینوئل تیار کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا ہے.
تارے سورج ہو گئے،لمحات صددیاں بن گئے
اور خلا پر آسماں پر اسماں بنتے رہے