سیاسی گرما گرمی میں پاکستانی کرکٹ شائقین کی اچھی خبر

دبئی( سپورٹس لنک رپورٹ)سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے فائنل میں آسٹریلیا نے نیوزی لینڈ کو ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے ذریعے شکست دیکر دوسری پوزیشن حاصل کر لی جب کہ پاکستان کی نمبر ون پوزیشن برقرار ہے۔

نیوزی لینڈ میں ہونے والے سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے فائنل میں کیویز نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 150 رنز بنائے۔

آسٹریلیا نے نیوزی لینڈ کی جانب سے دیئے گئے ہدف کے تعاقب میں 14.4 اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر 121 رنز بنائے تھے کہ بارش کے باعث میچ روکنا پڑا۔

میچ دوبارہ شروع نا ہونے کے باعث ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت آسٹریلیا کو 19 رنز سے فاتح قرار دیدیا گیا۔

اس فتح کے ساتھ ہی آسٹریلیا نے نا صرف سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز اپنے نام کر لی بلکہ نیوزی لینڈ سے ٹی ٹوئنٹی میں دوسری پوزیشن بھی چھین لی۔

ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں 126 پوائنٹس کے ساتھ پاکستان کی نمبر پوزیشن برقرار ہے جبکہ اس شکست کے بعد نیوزی لینڈ کی ٹیم چوتھے نمبر پر چلی گئی ہے، بھارت تیسرے اور عالمی چیمپئن ویسٹ انڈیز پانچویں نمبر پر ہے۔

تعارف: newseditor