دبئی (سپورٹس لنک رپورٹ) شاہد آفریدی کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے میچ کے دوران زخمی ہوگئے. تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ کے سلسلے میں کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میںاہم میچ کھیلا گیا یہ ٹورنامنٹ کا دوسرا میچ تھا.میچ کے دوران شاہد آفریدی نے باونڈری پر عمر امین کا ناقابل یقین کیچ تھام کر سب کو حیران کر دیا. تاہم اس کیچ کو تھامنے کی کوشش میں شاہد آفریدی اپنے پاوں پر چوٹ لگوا بیٹھے. شاہد آفریدی میچ کے دوران ہی گراونڈ سے باہر چلے گئے اور پھر فیلڈنگ کیلئے دوبارہ واپس نہیں آئے.
شاہد آفریدی کی انجری کے حوالے سے مزید تفصیلات کا انتظار کیا جا رہا ہے. واضح رہے کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم کراچی کنگز کی جانب سے دیئے گئے 150 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بیٹنگ جاری رکھے ہوئے ہے اور اب تک 6 وکٹیں گنوا چکی ہے اور مشکلات سے دوچار ہے ، ان کی مشکلات میں اضافہ کرنے والوں میں شاہد آفریدی کا نام سرفہرست ہے ، شاہد آفریدی نے عمر امین کا انتہائی حیران کن کیچ پکڑ کر انوکھا ترین کام کر ڈالا ہے ،کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کھلاڑی عمر امین نے چھکے کیلئے گیند کو باونڈری پار پھینکنے کیلئے شاٹ کھیلی اور وہ کسی حد تک کامیاب بھی ہو گئے
لیکن آگے ’سپر مین ‘باونڈر کے قریب موجود تھا ،شاہد آفریدی نے ہاتھ بڑھا کر بھاگتے ہوئے باونڈری کے اندر سے گیند کو پکڑا اور فوری ہوا میں باہر کی طرف اچھالا اور دوڑ کر باونڈری سے باہر آئے اور دوبارہ گیند کو اپنی گرفت میں لے لیا ایمپائرز نے آوٹ دینے کا فیصلہ تھرڈ ایمپائر کے کو سونپ دیا اور پھر پورے ’سین ‘ کو دوبار ہ دیکھا گیا لیکن کوئٹہ گلیڈیٹرز کا کھلاڑی بچ نہ پایا۔