لاہور قلندرز کا کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 120 رنز کا ہدف

دبئی(سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل ) تھری کے پانچویں میچ میں لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جیت کے لئے120 رنز کا ہدف دیا ہے ۔

لاہورقلندرز کی ٹیم برینڈن مکلم 30، سنیل نارائن 28 اور سہیل اختر ناٹ آئوٹ 20 رنز کی بدولت مقررہ 20 اوورز میں بمشکل ہی 119رنز جوڑ پائی۔

دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے آج کے دوسرے میچ میں لاہور قلندرز کے اوپنرز کپتان برینڈن مکلم اور سنیل نارائن نےٹیم کو 46رنز کا شاندار آغاز فراہم۔

دونوں اوپنرز نے جارحانہ انداز سے بیٹنگ کی ،چوتھے اوور کی تیسری گیند پر2چھکوں اور 4چوکوں کی مدد سے 28رنز بنانے والے سنیل نارائن کو راحت علی میدان بدر کردیا۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 60 کے مجموعے پر دو اہم وکٹیں مل گئیں، گزشتہ میچ میں شاندار بیٹنگ کرنے والے فخر زمان 1 کو آرچر نے اور 2چھکوں اور 3چوکوں کی مدد سے 30 رنز کی اننگز کھیلنے والے برینڈن مکلم کو محمد نواز نے پویلین کی راہ دکھائی ۔

اس کے بعد لاہور قلندرز کی مشکلات بڑھنے لگیں،سرفراز الیون کو چوتھی کامیابی مل گئی ، 2چھکوںکی مدد سے 15رنز بنانے والے ڈیل پورٹ کو محمد نواز نے انور علی کی مدد سے قابو کرلیا۔

لاہور قلندرز کی طرف سے عمر اکمل ایک، حسن رضا 4،یاسر شاہ 2 اور شاہین شاہ آفریدی صفر پر ہی پویلین لوٹ گئے تو پھر بڑا اسکور ہونے کے امید دم توڑ گئی۔

لاہور قلندرز کی طرف سے سہیل اختر نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کی 1چھکے اور 1چوکے کی مدد سے 20قیمتی رنز کااضافہ کیا ۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکےآرچر نے 3، محمد نواز نے 2 جبکہ شین واٹسن ، راحت علی اور حسن خان نے ایک ایک وکٹ اپنے نام کی ۔

 

تعارف: newseditor