کھیلوں سے معاشرے میں برداشت کا کلچر فروغ پاتا ہے، ڈاکٹر زکریا


لاہو(سپورٹس لنک رپورٹ)وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد زکریا ذاکر نے کہا ہے کہ کھیل زندگی کے لئے ضروری ہیں کیونکہ اس سے معاشرے میں نظم و ضبط اور برداشت کے کلچر کو فروغ ملتا ہے۔ وہ پنجاب یونیورسٹی کالج آف ارتھ اینڈ انوائرنمنٹل سائنسز کے زیر اہتمام تین روزہ سپورٹس گالا کی اختتامی تقریب سے خطاب کر رہے تھے ۔ ا س موقع پر چیئرمین اوورسیز پاکستان کمیشن خالد شاہین بٹ، پرنسپل کالج پروفیسر ڈاکٹر ساجد رشید ، پروفیسر ڈاکٹر روبینہ ذاکر، فیکلٹی ممبران اور طلبائو طالبات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اپنے خطاب میں وائس چانسلر ڈاکٹر محمد زکریا ذاکر نے بہترین ایونٹ کے انعقاد پر منتظمین کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب یونیورسٹی کے طلبائو طالبات بہت با صلاحیت ہیں جوہرسطح پر خود کو منوا رہے ہیں۔ خالدشاہین بٹ نے کہا کہ پنجاب یونیورسٹی میں ہم نصابی سرگرمیوں میں خواتین کی شرکت اس بات کا ثبوت ہے کہ ان کی شمولیت کے بغیر معاشرے کی ترقی نا ممکن ہے۔ انہوں نے کہا کہ ذہنی و جسمانی تندرستی کیلئے کھیل بہت ضروری ہیں۔ ڈاکٹر ساجد رشید نے مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ایسی سرگرمیاںپنجاب یونیورسٹی کا بہترین تشخص اجاگر کرتی ہیں۔ تین روز جاری رہنے والے سپورٹس گالا میںطلبائو طالبات کیلئے کرکٹ، لڈو، شطرنج، رسہ کشی ، فٹبال سمیت کھیلوں کے دیگر مقابلے منعقد ہوئے۔ بعد ازاں کامیاب کھلاڑیوں میں انعقامات تقسیم کئے گئے۔

تعارف: newseditor