سرمائی اولمپکس ،اختتامی تقریب میں ایوانکا ٹرمپ کی شرکت

سیول(سپورٹس لنک رپورٹ)سرمائی اولمپکس کی اختتامی تقریب میں امریکی وفد ایوانکا ٹرمپ کی سربراہی میں شرکت کر رہا ہےتاہم گیمز میں امریکا میڈلز کی دوڑ میں چوتھے نمبر پر ہے۔

امریکی صدر کی بیٹی ایوانکا ٹرمپ کی سربراہی میں امریکی وفد سرمائی اولمپکس کی اختتامی تقریب میں شرکت کےلیے جنوبی کوریا پہنچا۔

شمالی کوریا کا وفد بھی ان کے انٹیلی جنس سربراہ کم یونگ چول کی سربراہی میں موجود ہو گا لیکن جنوبی کوریا نے واضح کیا ہے کہ اس موقع پر امریکا اور شمالی کوریا کے درمیان کوئی فارمل میٹنگ نہیں ہو گی۔

واضح رہے کہ گیمز میں امریکا نے 9گولڈ میڈل سمیت 23 تمغے جیتے اور اس کا چوتھا نمبر ہے۔

تعارف: newseditor