پولش کوہ پیما کا ایسا فیصلہ جو آپ کو حیران کردیگا

اسلام آباد(سپورٹس لنک رپورٹ)دنیا کی بلند ترین چوٹیاں سر کرنے والے روسی نژاد پولش کوہ پیما ڈینس اروبکو ساتھیوں کی مخالفت کے باوجود شدید سردی میں دنیا کی دوسری بڑی بلند ترین چوٹی ‘کے ٹو’ کو سر کرنے نکل پڑے۔

پولینڈ کے کوہ پیما ڈینس موسم سرما میں ‘کے ٹو’ کے علاوہ دنیا کی تقریباً تمام بلند ترین چوٹیاں سر کرچکے ہیں اور اب انہوں نے پاکستان کی سب سے بڑی اور دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی کو سر کرنے کی ٹھا ن لی ہے۔

نینشل جیوگرافک کی ایک رپورٹ کے مطابق 44 سالہ ڈینس اروبکو، اپنے ساتھیوں سے مسلسل اختلافات کے بعد ہفتہ (24 فروری) کو اکیلے ہی ‘کے ٹو’ سر کرنے نکل گئے۔

رپورٹ کے مطابق ڈینس اپنی ٹیم کو فروری میں ‘کے ٹو’ سر کرنے کے لیے آمادہ کر رہے تھے تاہم ٹیم کے مسلسل انکار کے بعد انھوں نے اکیلے ہی اس کا آغاز کر دیا۔

واضح رہے کہ موسم سرما میں ‘کے ٹو’ کو سر کرنا ناممکن قرار دیا جاتا ہے اور ڈینس کی اس مہم کو ساتھی کوہ پیما انتہائی خطرناک قرار دے رہے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ڈینس نے اپنے ساتھ ریڈیو لے جانے سے بھی انکار کردیا، جس کے باعث ان کی ٹیم کے پاس ان سے رابطہ کرنے کا کوئی ذریعہ نہیں ہے اور نہ ہی انہیں معلوم ہے کہ وہ چوٹی پر اس وقت کہاں موجود ہے۔

ٹیم لیڈر کرزیزف ویلیسی کے مطابق ‘ڈینس کی یہ حرکت انتہائی نامناسب ہے اور انہوں نے ہم سب کو بھی خطرے میں ڈال دیا ہے، اگر انہیں کوئی مسئلہ درپیش آتا ہے تو ان کے ریسکیو کے لیے ہمیں ہی جانا پڑے گا’۔

تعارف: newseditor