دبئی(سپورٹس لنک رپورٹ): پاکستان سپر لیگ تھری میں کراچی کنگنز نے لاہور قلندرز کو شکست دے کر مسلسل تیسری فتح اپنے نام کرلی
کراچی کی جانب سے دیئے گئے 160 رنز کے ہدف کے تعاقب میں لاہور قلندرز کی ٹیم صرف 132 رنز بناسکی۔
دبئی کے انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کراچی کنگز اور لاہور قلندرز کے درمیان ایونٹ کا آٹھواں میچ کھیلا گیا۔
160 رنز کے تعاقب میں لاہور قلندرز نے 18اوورز میں 9 وکٹ کے نقصان پر 132 رنز بنائے ہیں۔
لاہور قلندرز کے میک کولم اور سنیل نرائن نے اننگز کا آغاز کیا لیکن پہلے ہی اوور کی دوسری گیند پر سنیل نارائن کیچ دے بیٹھے۔
لاہور قلندرز کو دوسرا نقصان فخر زمان کی صورت میں ہوا جب وہ 19 رنز بناکر شاہد آفریدی کا شکار ہوگئے۔
لاہور کی تیسری وکٹ 72 کے مجموعی اسکور پر گری جب عماد وسیم نے برینڈن میک کولم کو 44 کے انفرادی اسکور پر ایل بی ڈبلیو کردیا۔
لاہور قلندرز کو چوتھا جھٹکا 81 کے مجموعی اسکور پر لگا جب عمر اکمل 6 رنز بناکر شاہد آفریدی کی گیند پر اسٹمپ ہوگئے۔
لاہور قلندرز کی پانچویں وکٹ 91 کے مجموعی اسکور پر گری جب سہیل اختر 9 رنز بناکر آفریدی کا شکار بن گئے۔
لاہور کو چھٹا نقصان 114 کے مجموعی اسکور پر ہوا جب آغا سلمان 15 رنز بناکر عثمان خان کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔
117 کے مجموعی اسکور پر لاہور کی ساتویں وکٹ گری جب دنیش رام دین 11 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔
اس کے بعد یاسر شاہ صرف چھ رنز بناکر لاہور قلندرز کو مزید مشکل میں ڈال گئے۔
شاہین آفریدی صرف ایک رن بناکر پویلین لوٹ گئے جب لاہور کا مجموعی اسکور 126 رنز تھا۔