گڑھی خدا بخش دور بنی گالہ قریب

عبدالجبار فیصل سے
وفاقی وزیربرائے بین الصوبائی رابطہ کمیٹی میاں ریاض حسین پیرزادہ نے نئی سیاسی پرواز کیلئے ٹھان لی،پاکستان پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف کے قائدین نے رابطے شروع کردیئے،تاہم پیرزادہ کو گڑھی خدا بخش دور جبکہ بنی گالہ قریب دکھائی دے رہا ہے،بڑھاپے کی وجہ سے پیرزادہ کو قریبی پرواز کے مشورے ملنا شروع ہو گئے تاہم حتمی فیصلے میں چند روز باقی ہیں،اسلام آباد سے ایک قریبی ذرائع نے خبر نگار کو بتایا ہے کہ ڈائریکٹر جنرل پاکستان سپورٹس بورڈ کی کرپشن کے سلسلے میں وفاقی وزیر کافی حد تک پریشان ہیں اور ففٹی ففٹی تناسب تقسیم کی وجہ پیرزادہ ڈاکٹرکو بچانے میں سرگرم ہو چکے ہیں۔اگر حکومتی حلقوں نے ان کی بات نہ مانی تو وہ ناصرف ن لیگ کو الوداع کہنے کلئے تیار بیٹھے ہیں بلکہ اپنا سیاسی مستقبل بھی بچانے کیلئے پلٹا کھانے کیلئے بھی تیارہیں، ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی سے ان کے ایک عرصہ سے رابطے ہیں تاہم تحریک انصاف میں بھی جانے کی تمنا ان کے دل میں موجود ہے۔یہ تو آنے والا وقت ہی بتائے گا اونٹ کس کروٹ بیٹھتا ہے۔

 

تعارف: newseditor