دبئی(سپورٹس لنک رپورٹ)سپر اسٹارشاہد خان آفریدی اب کپتانی میں دلچسپی نہیں رکھتے اور کیریئر کے آخری سالوں میں اپنی کرکٹ کو انجوائے کرنا چاہتے ہیں۔ شاہد آفریدی کہتے ہیں کہ قیادت کی ذمے داری نہیں لینا چاہتا لیکن کھلاڑی کی حیثیت سے ٹیم کو جتوانا چاہتا ہوں۔
پشاورزلمی کو چھوڑ کر کراچی کنگز کو جوائن کرنے کے باوجود شاہد آفریدی کی مقبولیت میں کمی نہیں آئی ہے۔ وہ کراچی کنگز میں نوجوان عماد وسیم کی حوصلہ افزائی کررہے ہیں۔ اپنی پرانی ٹیم پشاور کے خلاف بھی شاہد ، عماد وسیم کی حوصلہ افزائی کرتے رہے۔
عماد وسیم کہتے ہیں کہ اصل کپتان شاہد بھائی ہیں، ان کے مشوروں سے ٹیم کو چلارہا ہوں۔ عماد وسیم کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل اب ایک برانڈ بن چکا ہے جس میں جونیئر کھلاڑیوں کو غیرملکی کھلاڑیوں سے سیکھنے کا موقع ملتا ہے۔ ہماری ٹیم میں شاہد آفریدی ہیں جنہیں سب فالو کرتے ہیں۔
پی ایس ایل کی وجہ سے حسن علی اور فخر زمان جیسے کھلاڑی سامنے آئے اور اسی کی وجہ سے چیمپئنز ٹرافی میں کامیابی حاصل کی ۔
نئے ٹیلنٹ کے حوالے سے کراچی کنگز کے کپتان کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل تھری میں ابتسام شیخ سامنے آئے ہیں ۔
ٹورنامنٹ کے معاملات ایک پلان کے ساتھ آگے بڑھا رہے ہیں۔ شاہد بھائی اور مکی آرتھر سپورٹ کررہے ہیں۔پوری ٹیم اس مشن میں آگے جارہی ہے۔