ہر میچ اب ہمارے لئے اہم،تمیم اقبال


شارجہ (سپورٹس لنک رپورٹ)پشاور زلمی کے سلامی بلے باز تمیم اقبال کا کہنا ہے کہ ٹائٹل کے دفاع کے لیے جیت کا تسلسل ضروری ہے۔پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن میں پشاور زلمی کو 3 میچز میں سے ایک میں کامیابیجب کہ 2 میجز میں سکشت کا سامنا کرنا پڑا ہے۔پشاور زلمی کے اسٹار کھلاڑی تمیم اقبال ٹیم کے اہم رکن ہیں اور وہ پہلے ایڈیشن سے ہی زلمی کا حصہ ہیں۔دفاعی چیمپئن پشاور زلمی کل اپنا اہم میچ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف کھیلے گی جس کے لیے پوری ٹیم پریکٹس میں مصروف ہے۔نجی ٹی وی چینل سے گفتگو میں تمیم اقبال کا کہنا تھا کہ ہر میچ اب ہمارے لیے اہم ہے اور ہم اچھی ٹیموں سے مقابلہ کر رہے ہیں جس میں سے ایک کوئٹہ گلیڈی ایٹرز ہے۔ان کا کہنا ہے کہ ٹائٹل کے دفاع کے لیے جیت کا تسلسل ضروری ہے جس کے لیے ہم بھرپور کوشش کریں گے۔

تعارف: newseditor