محمد آصف کے مداحوں کیلئے اچھی خبر آگئی

کراچی (سپورٹس لنک رپورٹ) اسپاٹ فکسنگ پر سزا یافتہ پاکستانی فاسٹ بالر محمد آصف متحدہ عرب امارات میں ہونے والے سیکنڈ ٹینس بال ٹین پی ایل کرکٹ ٹورنامنٹ میں حصہ لیں گے ۔ان کی خدمات شہنشاہ واریئرز نے حاصل کی ہیں۔شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں 19سے 23مارچ تک منعقدہ ایونٹ میں سولہ ٹیمیں ایکشن میں نظر آئیں گی۔ محمد آصف کا کہنا ہے کہ وہ اس طرز کی کرکٹ پاکستان کی گلی محلوں میں کھیل چکے اور ٹورنامنٹ میں وہ اپنا تجربہ پورے اسکواڈ کے ساتھ شیئر کرنے کی بھرپور کوشش کریں گے کیونکہ وہ کھیل میں واپسی کیلئے مزید انتظار نہیں کرسکتے ۔

تعارف: newseditor