اسلام آباد (نواز گوھر )پاکستان فیڈریشن بیس بال کے زیر اہتمام تئیسویں خاورشاہ نیشنل بیس بال چیمپئن شپ کاعاشق حسین بیس بال سٹیڈیم بحریہ ٹاؤن میں آغاز ہوگیا ہے۔ ایونٹ میں پنجاب، فاٹا، سندھ، خیبر پختونخواہ، اسلام آباد ، پاکستان آرمی ، پاکستان واپڈااور پاکستان پولیس کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں ۔
پاکستان فیڈریشن بیس بال کے سیکرٹری جنرل شیخ مظہر احمد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ چیمپئن شپ کے دوسرے روز پنجاب اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل ادریس حیدرخواجہ مہمان خصوصی تھے۔ پاکستان فیڈریشن بیس بال کے صدر سید فخر علی شاہ جوکہ بحریہ ٹاؤن لاہور کے ڈائریکٹر سپورٹس بھی ہیں نے مہمان خصوصی کا استقبال کیا۔ سید فخر علی شاہ صدر پاکستان فیڈریشن بیس بال نے مہمان خصوصی کا کھلاڑیوں سے تعارف کروایا۔
شیخ مظہر احمدکے مطابق ٹورنامنٹ کے دوسرے روز دو میچ کھیلے گئے ۔ پہلے میچ میں کے پی کے نے فاٹا کو 9 – 8 سے شکست دی۔ کے پی کے کی جانب سے منصور، حمید اور فیصل نے دودو رنز سکور کئے ۔ جبکہ و سیم ، عاصم اور عابد نے ایک رن سکور کیا۔فاٹا کی جانب سے عرفان اور گوہر نے دو دو جبکہ وحید ، نسیم ، عطاء اللہ اور حضرت اللہ نے ایک ایک رن سکورکیا۔
دوسرے دن کا دوسرا میچ پنجاب اور کے پی کے کی ٹیموں کے درمیان کھیلاگیا جو کہ پنجاب نے 12 – 0 سے جیت لیا۔ پنجاب کی جانب سے علی رضا اور افراز نے تین تین رن ، ناصر نے دو رن جبکہ آصف، ذیشان ، ذیشان رشیداور بلال نے ایک رن سکور کیا۔
کل کے میچز
میچ نمبر6 پاکستان آرمی بمقابلہ پاکستان پولیس 09:00AM
میچ نمبر 7 واپڈا بمقابلہ پنجاب 02:00PM