اسلام آباد ( نواز گوھر ) ہائر ایجوکیشن کمیشن کے زیراہتمام جاری آل پاکستان انٹر یونیورسٹی باکسنگ چیمپیئن شپ پنجاب یونیورسٹی نے جیت لی جبکہ سندھ یونیورسٹی اور یونیورسٹی آف سنٹرل پنجاب نے بالترتیب دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرلی ہے ۔چپمیئن شپ کے اختتام پر سری لنکن سفیر جے نت، فاسٹ نیشنل یونیورسٹی اسلام آباد کے وائس چانسلر ڈاکٹر ایوب علوی، ڈاکٹر وسیم اکرم نے چیمپیئن شپ میں کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں میڈلز اور ٹرافیاں تقسیم کیں ۔اس موقع پرآرکنائزنگ سیکرٹری عون عباس ہاشمی، چیف ٹیکنیکل محمد اکرم خان۔ راولپنڈی ڈویژنل باکنگ ایسو سی ایشن کے صدر سید زاہد علی شاہ اور جنرل سیکرٹری عمران علی کے علاوہ شائقین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ آرگنائزر نےایکسڈٹ کے سربراہ امانت علی کی طرف سے چیمپیئن شپ کے لئے باکسنگ کا سامان کرنے پر شکریہ ادا کیا ۔ گذشتہ روز فاسٹ نیشنل یونیورسٹی میں کھیلے گئے 49 کلوگرام مقابلوں میں
پنجاب کے شیروز نے پہلی،
سندھ یونیورسٹی کے صدام نے دوسری جبکہ سپیئرز یونیورسٹی کے جنید اور
پشاور یونیورسٹی کے رامیش تیسری پوزیشن حاصل کی ۔
52 کلوگرام کے مقابلوں میں
پنجاب یونیورسٹی کے عبدالولی نے پہلی اور سندھ یونیورسٹی کے عرجون کمار نے دوسری پوزیشن حاصل کی جبکہ بہائوالدین زکریا یونیورسٹی شیروز نعیم کو اور لاہور گورنمنٹ یونیورسٹی سکندر مرزا نے تیسری پوزیشن حاصل کی، 56 کلوگرام کے مقابلوں میں یونیورسٹی آف سنٹرل پنجاب کے محمد شعیب نے پہلی اور
سندھ یونیورسٹی کے سجاد علی نے دوسری پوزیشن حاصل کی جبکہ پنجاب یونیورسٹی محمد ذاہد خان اور لاہور گورنمنٹ یونیورسٹی محمد حسن نے تیسری پوزیشن حاصل کی ۔
60 کلوگرام کے مقابلوں میں یونیورسٹی آف سنٹرل
پنجاب کے سیف علی نے پہلی اور سندھ یونیورسٹی کے عامر خان نے دوسری پوزیشن حاصل کی جبکہ میر پور یونیورسٹی کے شیریا اور سپیئرز یونیورسٹی کے سجاد حسین نے تیسری پوزیشن حاصل کی ۔ 64 کلوگرام کے مقابلوں میں یونیورسٹی سنٹرل پنجاب کے محب اللہ نے پہلی اور
بوتم یونیورسٹی کوئٹہ کے امید خان نے دوسری جبکہ سپیئرز یونیورسٹی کے ایاز علی اور
گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کے عمر فاروق نے تیسری پوزیشن حاصل کی ۔
69 کلوگرام کے مقابلوں میں
پنجاب یونیورسٹی کے اجمل خان نے پہلی اورسندھ یونیورسٹی کے علی حیدر نے دوسری جبکہ عبدالولی خاں کے محمد بلال اور یوایم ٹی کے محمد سبحان نے تیسری پوزیشن حاصل کی ۔ 75 کلوگرام کے مقابلوں میں پنجاب یونیورسٹی کے شہر یار نے پہلی اور پشاور یونیورسٹی کے تیمور نے دوسری جبکہ سندھ یونیورسٹی کے زین اللہ اور سپیئرز یونیورسٹی کے حمزہ نے تیسری پوزیشن حاصل کی ۔
81 کلوگرام کے مقابلوں میں
اور یونیورسٹی آف سنٹرل پنجاب کے حمزہ بٹ نے پہلی اور
سندھ یونیورسٹی کے جہانزیب نے دوسری جبکہ انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی کے عرفان اللہ اور پنجاب یونیورسٹی کے محمد اجمل تیسرے نمبر پر رہے۔
91 کلوگرام کے مقابلوں میں سپیئرز یونیورسٹی کے علی مرتضی نے پہلی اور پشاور کے عامر سہیل نے دوسری پوزیشن حاصل کی جبکہ یونیورسٹی آف سنٹرل پنجاب کے عصمت اللہ اور انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی کے اے ایم ضیاء تیسرے نمبر پر رہے اور اسی طرح پلس 91 کلوگرام کیٹگریز کے مقابلوں میں پنجاب یونیورسٹی کے امیر حسین نے پہلی اور اقراء یونیورسٹی کے دریا جان نے دوسری پوزیشن حاصل کی جبکہ سندھ یونیورسٹی کے عمران اللہ اور یونیورسٹی آف سنٹرل پنجاب کے عبداللہ بٹ تیسرے نمبر پر رہے ۔ چیمپیئن شپ میں 27 یونیورسٹیوں کے باکسر نے دس مختلف کیٹگریز کے مقابلے میں حصہ لیا ۔