پی ایس ایل تھری،پہلی جیت،،،قلندرز کی دبئی میں دھمال

دبئی(سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل) تھری کے 20 ویں میچ میں 115رنز کا ہدف لاہور قلندرز نے18 اعشاریہ 4 اوورز میں4 وکٹ پر حاصل کرلیا۔

پی ایس ایل تھری میں لاہور قلندرز نے بہت دیر سے سہی پر فتح کے ٹریک پر سفر کا آغازایونٹ کی سرفہرست ٹیم ملتان سلطانز کو 6 وکٹ سے شکست دے کر کیا۔

لاہور قلندرز کی بیٹنگ جاری، 3 وکٹ پر 79 رنز

لاہور قلندرز کی فتح میں کپتان برینڈن مکلم کے ناقابل شکست 35 رنز ،گلریز صدف27،،ڈیوچچ 22 اور فخر زمان 16 رنز کے ساتھ شاہین آفریدی کی پانچ وکٹوں نے نمایاں کردار ادا کیا۔

لاہور قلندرز کی طرف سے اننگز کا آغاز فخر زمان اور اینٹن ڈیوچچ نے کیا ،پہلی وکٹ 33 کے اسکور پر ڈیوچچ کی گری ،وہ 5چوکوں کی مدد سے 22رنز بناکر شعیب ملک کا شکار بن گئے۔

فخر زمان 16رنز بناکر عمران طاہر کی گیند پر کیرون پولارڈ کو گیند تھما بیٹھے تو ملتان سلطانز کے باولرز نے لاہور قلندرز کی اوپننگ جوڑی کو 41 کے مجموعے پر پویلین بھیج دیا۔

لاہور قلندرز کی بیٹنگ جاری، 3 وکٹ پر 79 رنز

41 ہی مجموعی اسکور پر لاہور قلندرز کے تیسرے آئوٹ ہونے والے آغا سلمان تھے ،انہیں محمد عرفان نے 3 کے انفرادی اسکور پر سنگاکارا کی مدد سے قابو کیا۔

دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں ملتان سلطانز نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا، کمارا سنگاکارا 45، احمد شہزاد 32 اور صہیب مقصود 16 رنز کے سوا کوئی بھی کھلاڑی ڈبل فیگر میں داخل نہ ہوسکا اور یوں پوری ٹیم 19 اعشاریہ 4 اوورز میں 114رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

لاہور قلندرز کے 18 سالہ بولر شاہین شاہ آفریدی نے آج دھوم مچا دی، انہوں نے 3 اعشاریہ 4اوور میں صرف 4 رنز کے عوض 5 وکٹیں حاصل کیں اور ایونٹ کی اب تک کی نمبر ایک ٹیم کو بڑا ٹارگٹ سیٹ کرنے سے روک دیا۔

تعارف: newseditor