پاکستان سپر لیگ فائنل،،،مفت ٹکٹ،،،نجم سیھٹی نے ایسی بات کہہ دی آپ حیران رہ جائینگے

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی نے پی ایس ایل فائنل کیلئے مفت ٹکٹیں دینے سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپنے دوستوں اور رشتہ داروں سے بھی کہا ہے کہ وہ مجھ سے مفت پاسز مت مانگیں، آپ سب پیسوں کے عوض ٹکٹیں خریدنے کی استطاعت رکھتے ہیں۔ نجم سیٹھی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر جاری اپنے پیغام میں کہا کہ میں دوستوں،رشتہ داروں، حکومتی ارکان، اعلی عہدیدار ، وی آئی پی لوگوں اور وی آئی پی بننے کی خواہش کرنے والے لوگوں سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ سب یا تو آن لائن ٹکٹ خریدیں یا پھر لاہور کراچی میں موجود ٹی سی ایس سنٹرز سے ٹکٹیں خریدیں۔ برائے مہربانی مجھ سے مفت پاسز کا تقاضا مت کریں، آپ سب پیسوں کے عوض ٹکٹیں خریدنے کی استطاعت رکھتے ہیں، بہت بہت شکریہ۔

تعارف: newseditor