دبئی (سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان سپر لیگ کے 23ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کے خلاف ٹاس جیت پر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان میچ دبئی اسٹیڈیم میں پاکستانی وقت کے مطابق 9 بجے کھیلا جائے گا۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے تیسرے راؤنڈ میں شاندار کارکردگی کے باعث ٹورنامنٹ میں کم بیک کیا ہے اور اب تک 7 میچز میں 8 پوائنٹس کے ساتھ تیسری نمبر پر موجود ہے۔دفاعی چیمپئنز پشاور زلمی 7 میچز میں سے صرف 3 میں کامیابی حاصل کرکے 6 پوائنٹس کے ساتھ 5ویں پوزیشن پر ہے۔آج کھیلے گئے پہلے میچ میں کراچی کنگز نے ملتان سلطانز کو 63 رنز سے شکست دی تھی۔