دبئی(سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن میں لاہور کی ٹیم مسلسل 6 شکستوں سے دو چار ہوئی اور یہ مقبول ٹیم ایک مرتبہ پھر ٹاپ فور میں جگہ نہ بنا پائی۔قلندرز کے ٹورنامنٹ میں اب تک صرف 2 پوائنٹس ہیں، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ہاتھوں پشاور زلمی کی شکست کے بعد لاہور کی ٹیم پلے آفس کی دوڑ سے باہر ہوگئی ہے۔قلندرز کے تین میچ باقی ہیں جس سے زیادہ سے زیادہ 6 پوائنٹس ہی مل سکتے ہیں جس کے بعد ٹیم کے 8 پوائنٹس ہوجائیں گے تاہم ایسی صورت میں ٹورنامنٹ کی دیگر چار ٹیمیں 10، 10 پوائںٹس حاصل کرلیں گی۔ٹورنامنٹ کی پانچ دیگر ٹیموں میں سے چار فائنل فور کے لیے کوالیفائی کرسکتی ہیں تاہم 6 پوائنٹس کے ساتھ پشاور کی پوزیشن کمزور دکھائی دیتی ہے۔گزشتہ دو سیزنز کے دوران بھی لاہور کی کارکردگی انتہائی ناقص رہی ہے اور وہ پانچ ٹیموں کے مقابلوں میں دونوں مرتبہ پانچویں پوزیشن ہی حاصل کرسکی اور پلے آفس تک کوالیفائی کرنے میں ناکام رہی۔قلندرز کی لگاتار تیسرے سیزن میں مایوس کن کارکردگی کے باوجود ٹیم کے سی او او نے جمعے کے روز کپتان برینڈن میکلم کی بطور کپتان حمایت کی تھی۔ان کا کہنا تھا کہ میکلم کے لیے مثالی کردار ادا کیا ہے اور مینمجنٹ انہیں کپتانی سے ہٹانے کے بارے میں غور نہیں کررہی۔