لاہور قلندرز کا ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ

دبئی: پاکستان سپر لیگ کے 24ویں میچ میں لاہور قلندرز نے کراچی کنگز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔دبئی کے انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں دونوں ٹیموں کے درمیان میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات 9 بجے شروع ہوگا۔ لاہور قلندرز ٹورنامنٹ میں مسلسل شکست کے باعث پلے آف سے باہر ہوگئی ہے جب کہ کراچی کنگز پوائنٹس ٹیبل کے اعتبار سے تیسرے نمبر پر ہے۔لاہور قلندرز نے اب تک ایونٹ میں 7 میچز کھیلے جن میں صرف ایک میچ جیت سکی باقی تمام میچز میں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔کراچی کنگز  7 میچز میں سے 4 میں کامیاب رہی اور دو میچز میں اسے ناکامی کا سامنا رہا جب کہ ایک میچ بارش کے باعث نہ کھیلا جاسکا۔ پوائنٹس ٹیبل پر عماد وسیم الیون کو 9 پوائنٹس حاصل ہیں۔

تعارف: newseditor