شراب کے نشے میں ڈرائیونگ،،،معروف کرکٹرگرفتار

کولمبو(سپورٹس لنک رپورٹ) سری لنکن کرکٹر رامتھ رمبک ویلا کو نشے کی حالت میں ڈرائیونگ اور دو افراد پر حملے کے الزام پر گرفتار کر لیا گیا۔سری لنکن میڈیا کے مطابق رمبک ویلا کو 9 مارچ کی رات کو کولمبو سے نشے کی حالت میں ڈرائیونگ کرنے پر گرفتار کیا گیا۔سری لنکا پولیس کے میڈیا ونگ نے بھی رمبک ویلا کی گرفتاری کی تصدیق کی اور انہیں آلوتھ کیڈ مجسٹریٹ کورٹ کے سامنے پیش کیا۔سری لنکن کرکٹر پر الزام ہے کہ انہوں نےیونیورسٹی کے دو طلبا پر حملہ بھی کیا۔یہ گزشتہ 18 ماہ کے دوران دوسرا موقع ہے جب رمبکویلا کو گرفتار کیا گیا ہو، اس سے قبل ستمبر 2016 میں انہیں کولمبو میں کار حادثے میں ملوث ہونے پر بھی گرفتار کیا گیا تھا۔دوسری جانب سری لنکن بورڈ نے کہا کہ اگر رمبکویلا پر لگائے گئے الزامات درست ہوئے تو انہیں سخت سزا دے گا۔واضح رہے کہ رمبکویلا کو دو ٹی20 انٹرنیشنل میچز میں آئی لینڈرز کی نمائندگی کا اعزاز حاصل ہے۔

تعارف: newseditor