دبئی(سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل ) تھری کے 24ویں میچ میںلاہور قلندرز نے کراچی کنگز کو سپراوور میں دلچسپ مقابلے کے بعد شکست دیدی۔لاہور قلندرز کے کپتان برینڈن مکلم نے ٹاس جیت کر کراچی کنگز کو بیٹنگ کی دعوت دی،جس نے مقررہ 20 اوور میں 5 وکٹ پر 163رنز بنائے۔کراچی کنگز کی طرف سے بابر اعظم61 اور لیڈل سیمنز55 کی نمایاں اننگز کھیلنے میں کامیاب رہے۔
کراچی کنگز کی طرف سے فخر زمان اور اینٹن ڈیوچچ نے اننگز کا آغاز کیا،دونوں کھلاڑیوں نے پہلی وکٹ پر 26 رنز کی شراکت قائم کی۔لاہور قلندرز کے اوپنر اینٹن ڈیوچچ 5 چوکوں کی مدد سے 14 گیندوں پر 24 رنز بناسکے،26 کے اسکور پر محمد عرفان جونیئر نے بولڈ کیا۔
فخر زمان اور آغا سلمان نے دوسری وکٹ پر 63رنز کی شراکت قائم کی ، اس دوران دونوں کھلاڑیوں نے کئی دلکش اسٹروکس کھیلے ۔لاہور قلندرز کے دوسرے اوپنر فخرزمان کو عماد وسیم نے انگرم کی مدد سے قابو کیا،انہوں نے 2چھکے اور ایک چوکا بھی لگایا۔کراچی کنگز کے محمد عرفان جونیئر نےلاہور قلندرز کے سنیل نارائن کو 6 رنزکو 14 ویں اوور کی4 گیند پرایل بی ڈبلیو آئوٹ کیا، تو اس وقت اسکور 103رنز تھا۔18ویں اوورز میں 138 کے اسکور پر ففٹی بنانے والے آغا سلمان کا کراچی کنگز کے فیلڈرز نے شاندار کیچ لیا،انہوں نے اپنی اننگز کے دوران 1 چھکا اور 5 چوکے لگائے، ان کی وکٹ شاہین شنواری کے حصے میں آئی۔18 ویں اوورز کی آخری گیند پر شاہین شنواری نے کپتان برینڈن مکلم کو بھی ٹھکانے لگادیا ،جو 1 چھکے کی مدد سے 15رنز بناسکے،اس موقع پر میچ دلچسپ مرحلے میں داخل ہوگیا ۔لاہور قلندرز کی چھٹی وکٹ 141رنز پر گری ، سہیل خان کا انتہائی عمدہ کیچ عماد وسیم لیا یوں محمد عامر کو پہلی وکٹ ملی ۔