پورٹ الزبتھ(سپورٹس لنک رپورٹ)جنوبی افریقہ کے فاسٹ باؤلر کگیسو رابادا کو پورٹ ایلزبیتھ میں کھیلے گئے تیسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں آسٹریلوی کپتان اسٹیون اسمتھ کو آؤٹ کرنے کے بعد دھکا دینے پر دو ٹیسٹ میچوں کی پابندی اور جرمانہ کردیا گیا جبکہ میچ میں شاندار کارکردگی پر بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔کگیسو رابادا کی جانب سے الزام کو ماننے سے انکار پر میچ فیس کا 50 فیصد جرمانہ عائد کرنے کے ساتھ ساتھ تین منفی پوائنٹس بھی دیے گئے۔آئی سی سی کے قوانین کے مطابق جنوبی افریقہ کے فاسٹ باؤلر کو تین منفی پوائنٹس ملے جبکہ پہلے سے جاری تین پوائنٹس کو ملانے کے بعد دو ٹیسٹ میچوں کی پابندی عائد کردی گئی۔جنوبی افریقہ کے کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی کے فیصلے کے خلاف فوری طور پر اپیل کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ قانونی مشاورت کی جائے گی۔بورڈ کا کہنا تھا کہ جوڈیشل کمشنر کی تعیناتی تک رابادا بدستور معطل رہیں گے تاہم جوڈیشل مجسٹریٹ ان کو اجازت دے تو وہ ٹیم میں شامل ہوں گے۔کگیسو رابادا نے دوسری اننگز میں ڈیوڈ وارنر کو آؤٹ کرنے کے بعد پیش آنے والے واقعے پر جرم قبول کرلیا جس پر انھیں میچ فیس کا 15 فیصد جرمانہ کیا گیا اور ایک منفی پوائنٹ بھی دیا گیا۔میچ ریفری جیف کرو کا کہنا تھا کہ ‘میرے فیصلے کے مطابق رابادا نے اسمتھ کو قصداً دھکا دیا تھا جو نامناسب تھا حالانکہ وہ اس سے بچ سکتے تھے اور میرے خیال میں واقعہ اتفاقی طور پر پیش نہیں آیا’۔جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا کے درمیان جاری دوسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز ربادا نے کینگروز قائد اسٹیون اسمتھ کو ایل بی ڈبلیو آؤٹ کرنے کے بعد جارحانہ جشن مناتے ہوئے انہیں کندھا مارا اور جارحانہ رویہ بھی اختیار کیا تھا۔دوسری جانب کگیسو رابادا کا کہنا تھا کہ ‘یہ مایوس کن ہے حالا نکہ یہ میچ سے قبل ہونے والی میٹنگ کے ایک روز بعد ہوا تھا اور میں اپنے موقف کو تبدیل نہیں کروں گا لیکن میں لڑائی سے دو رہوں گا’۔خیال رہے کہ پورٹ ایلزبیتھ میں کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میں میزبان جنوبی افریقہ نے آسٹریلیا کو باآسانی 6 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز کو 1-1 سے برابر کردیا تھا۔