کمنٹیٹر ڈینی موریسن کا پاکستان آنے سے انکار

معروف کمنٹیٹر ڈینی موریسن سپورٹس لنک یو اے ای کے نمائندے عمران خان یوسفزئی کےہمراہ

 

دبئی (عمران خان یوسفزئی سے) نیوزی لینڈ سے تعلق رکھنے والے مشہور کمنٹیٹر و سابق کرکٹر  ڈینی موریسن جو کے دبئی میں پی ایس ایل کا آفیشل حصہ ہیں نے پاکستان میں ہونے والے میچز میں شرکت نہ  کرنے کا فیصلہ کرلیا تفصیلات کے مطابق سپورٹس لنک کے دبئی میں نمائندے  عمران یوسفزئی کو ڈینی مورسین نے بتایا کے وہ یو اے ای کے میچز کے بعد واپس اپنے ملک چلے جائئنگے جہاں اپنی شادی کی سالگرہ اپنی بیوی کے ساتھ منائینگے اس لیئے پاکستان کے میچزیز میں شرکت مکمن نہیں اب ایک طرف تو نجم سیٹھی پی سی پی کے چیئرمین ٹرافی ملک لے جانے کی بات کرتے ہیں دوسری طرف وہ آفیشلز جنہیں پی سی پی نے ہی ایس ایل کی مد میں بھاری فیسیں ادا کیں انکے انکار کے بعد پچھلے سال کی طرح اگر اس بار کھلاڑیوں نے بھی انکار شروع کر دیا تو ویسٹ انڈیز سیریز کا کیا مستقبل ہو گا ایک بہت بڑا سوالیہ نشان بن جائے گا۔

 

تعارف: newseditor