جونیئر ہاکی ٹیم کے 21 ممکنہ کھلاڑیوں کا اعلان کر دیا گیا

لاہور (سپورٹس لنک رپورٹ)کامن ویلتھ گیمز میں شرکت کرنے والی قومی سینئر ہاکی ٹیم قومی جونیئر ہاکی ٹیم سے پریکٹس میچز کی سیریز کھیلے گی ۔سینئر ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کا عبدالستار ایدھی سٹیڈیم میں تربیتی کیمپ جاری ہے جبکہ جونیئر ہاکی ٹیم کے ممکنہ 21 کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کردیا گیا جو سینئر کھلاڑیوں کے ساتھ 15مارچ سے تربیتی کیمپ میں حصہ لیں گے ۔اعلان کردہ کھلاڑیوں میں وقار یونس ،عدیل، رضوان، معین، جنید، غضنفر علی ،عدیل ،ریحان ،عمیر ،شہباز، اظفر، نوید، امجد علی ،اویس ارشد ،رانا وحید ،احمد ندیم ،ایم الیاس ،وقار علی ،زاکر اﷲ ،ایم ابراہیم اور رومن خان شامل ہیں۔

تعارف: newseditor