صوبائی وزیر کھیل رائے تیمور خان بھٹی سے قومی کرکٹرز عبدالرحمان اور محمد خلیل کی ملاقات

لاہور (سپورٹس رپورٹر)صوبائی وزیر کھیل وامور نوجوانان رائے تیمور خان بھٹی سے قومی کرکٹرز عبدالرحمان اور محمد خلیل نے جمعہ کے روز نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں ملاقات کی جس میں کرکٹ کے فروغ کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، کرکٹر محمد خلیل نے صوبائی وزیر کھیل وامور نوجوانان رائے تیمور خان بھٹی کومارخور ٹیپ بال کرکٹ لیگ کے حوالے سے بریفنگ دی

صوبائی وزیر کھیل وامور نوجوانان رائے تیمور خان بھٹی نے ٹیپ بال لیگ کے انعقاد پر کرکٹرز کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ کرکٹ کے فروغ کے لئے عبدالرحمان اور محمد خلیل کی کاوشیںقابل ستائش ہیں،سپورٹس بورڈ پنجاب پاکستان کرکٹ بورڈ کے ساتھ مل کر کرکٹ کی ترویج پر کام کرے گا،

صوبائی وزیر کھیل وامور نوجوانان رائے تیمور خان بھٹی نے مزید کہا کہ عبدالرحمان کا 2012 میں انگلینڈ کے خلاف یو اے ای میں سپیل یادگار تھا،کھلاڑی قومی ہیروز ہیں ان کی پزیرائی کے لئے ہرممکن اقدام کریں گے،پنجاب کی پہلی سپورٹس پالیسی میں سکول سطح پر سپورٹس پیریڈ دوبارہ شروع کرنے کی سفارش کی ہے، سپورٹس پیریڈ شروع ہونے سے گراس روٹ لیول پر سپورٹس ٹیلنٹ سامنے لانے میں مدد ملے گی۔

error: Content is protected !!