پی ایس ایل فائنل،ٹکٹوں کی بڑھتی مانگ،،،بورڈ نے اندھا دھند کمائی کا پلان بنا لیا

کراچی(سپورٹس لنک رپورٹ) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے فائنل سے قبل کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم کے دو جنرل انکلوژرز کو وی آئی پی میں تبدیل کردیا جس کے بعد ان کی قیمیت ایک ہزار سے بڑھ کر 12 ہزار روپے ہوگئی ہے۔پی ایس ایل فائنل کے ٹکٹوں کی بڑھتی ہوئی مانگ کو دیکھتے ہوئے پی سی بی نے نیشنل اسٹیڈیم کے دو جنرل انکلوژر کی قیمتیں بھی بڑھا دیں۔اقبال قاسم اور نسیم الغنی انکلوژر کے ٹکٹوں کی قیمت پہلے ایک ہزار روپے مقرر کی گئی لیکن ابھی فروخت شروع بھی نہیں ہوئی کہ دونوں جنرل انکلوژرز کو وی آئی پی کا درجہ دے کر ٹکٹ کی قیمت 12 ہزار روپے کردی گئی۔فائنل کے ٹکٹوں کی نئی فہرست میں اب وی آئی پی انکلوژرز کی تعداد پانچ ہو گئی جبکہ جنرل انکلوژرز صرف تین ہی رہ گئے ہیں۔اقبال قاسم اور نسیم الغنی انکلوژرز میں تقریبا چھ ہزار افراد کے بیٹھنے کی گنجائش ہے۔پی ایس ایل فائنل کے ٹکٹوں کی فروخت 15مارچ سے شروع ہوگی۔

 

تعارف: newseditor