لاہور نے کوئٹہ کو بھی شکست دیدی

شارجہ (سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) تھری کے 26ویں میچ میں لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکو 17 رنز سے شکست دیدی ہے۔برینڈن میکولم الیون کے 187 کے ہدف کے تعاقب میں سرفراز الیون مقررہ 20اوور میں 6 وکٹ پر 169 رنز تک محدود رہی۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی طرف سے روسو 42،جیسن روئے 36 جبکہ سرفراز 27اور احمد نواز 17رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے تاہم ٹیم کو فتح سے ہمکنار اور ٹاپ پوزیشن پر براجمان نہ کراسکے۔شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم پر کھیلے جارہے میچ میں لاہور قلندرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقرررہ 20اوورز میں 4وکٹ پر 186رنز بنائے، اننگز کی خاص بات فخر زمان کے 94 اور گلریز صدف48رنز ناٹ آئوٹ رہے۔

پیٹرسن بھی آئوٹ، کوئٹہ کی تیسری وکٹ 69 رنز پر گر گئی

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے 187 رنز جیسے بڑے ہدف کے تعاقب میں جیسن روئے اور شین واٹسن میدان میں اترے،دونوں کھلاڑیوں نے خاص طور پر پہلا میچ کھیل رہے روئے نے کئی دلکش چھکے لگائے۔کوئٹہ کی پہلی وکٹ 52 کے اسکور پر گری،1 چھکا لگاکر 12 رنز بنانے والے شین واٹسن کو شاہین شاہ آفریدی نے بولڈ کردیا۔

پیٹرسن بھی آئوٹ، کوئٹہ کی تیسری وکٹ 69 رنز پر گر گئی

کوئٹہ کی دوسری وکٹ 56 کے اسکور پر گر گئی ،3چھکوں اور 2چوکوں کی مدد سے 36رنز بنانے والے جیسن روئے کو سنیل نارائن نے پویلین کی راہ دکھائی ۔لاہور قلندرز کے سنیل نارائن نے پیٹرسن 11 رنز کو بھی میدان بدر کیا تو سرفراز الیون 3 وکٹیں صرف 69 رنز پر گر چکی تھیں۔کوئٹہ کی چوتھی وکٹ 5 رنز کے اضافے کے بعد ہی گر گئی،رمیز راجہ جونیئر7رنز بناکر یاسر شاہ کی گیند پر کیچ فخر زمان کو تھما بیٹھے۔لاہور قلندرز کے یاسر شاہ نے 4رنز بنانے والے انور علی کو پویلین کی راہ دکھائی تو کوئٹہ کی آدھی ٹیم 92 رنز تک میدان چھوڑ چکی تھی۔کوئٹہ کے ٹاپ اسکورر روسو 42رنز بناکر میکلیگن کا شکار بنے تو کوئٹہ کی 6 وکٹیں 120 کے اسکور پر گر چکی تھی اور اسے جیت کے لئے 38 گیندوں پر 67رنز درکار تھے ۔کپتان سرفراز احمد اور محمد نواز نے ہدف کے تعاقب کی بھرپور کوشش کی لیکن ناکام رہے ،دونوں کھلاڑیوں نے بالترتیب 28 اور 19 رنز بنائے۔لاہور قلندرز کی طرف سے سنیل نارائن اور یاسر شاہ نے 2،2 جبکہ شاہین شاہ آفریدی اور میکلیگن نے ایک ایک وکٹ اپنے نام کی ۔

تعارف: newseditor