مچل سینٹنر 9ماہ کیلئے کرکٹ سے باہر

آکلینڈ (سپورٹس لنک رپورٹ)نیوزی لینڈ نے آئندہ ہفتے انگلینڈ کے خلاف شیڈول ٹیسٹ سیریز کیلئے سکواڈ کا اعلان کر دیا جس کے مطابق کین ولیمسن ٹیم کی قیادت کرینگے ، آل راؤنڈر مچل سینٹنر انجری کے باعث نو ماہ تک کرکٹ میدانوں سے باہر ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کی جانب سے کئے گئے اعلان کے مطابق وکٹ کیپر بلے باز بی جے واٹلنگ کی دوبارہ سکواڈ میں واپسی ہوئی ہے، روز ٹیلر کوبھی دوبارہ ٹیم میں طلب کیا گیا ہے اور توقعہے وہ انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے قبل سو فیصد فٹ ہو جائیں گے اس سے قبل وہ انجری کے باعث انگلینڈ کے خلاف پانچواں ون ڈے نہیں کھیل سکے تھے ٗلیگ سپنر ٹوڈ ایسٹل کو بھی آئش سودھی پر ترجیح دی گئی ہے۔ نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ 22 مارچ سے شروع ہو گا۔ اعلان کردہ سکواڈ کپتان کین ولیمسن، جیت راول، ٹام لیتھم، روز ٹیلر، ہنری نیکولز، کولن ڈی گرینڈہوم، بی جے واٹلنگ، ٹوڈ ایسٹل، ٹم ساؤتھی، نیل واگنر، میٹ ہنری اور ٹرینٹ بولٹ پر مشتمل ہے۔

تعارف: newseditor