پشاور(سپورٹس رپورٹر)ڈائریکٹوریٹ آف سپورٹس خیبر پختونخوا کے زیر اہتمام انڈر23خیبر پختونخوا گیمز2018 کے سلسلے میں گزشتہ روز مردان سپورٹس کمپلیکس میں خواتین کے انٹر ڈسٹرکٹ مقابلے اختتام پذیر ہوگئے ‘مردان نے مجموعی طور پر 8 گولڈ‘تین سلور اور 101 پوائنٹس کیساتھ پہلی ‘صوابی نے تین گولڈ ‘چھ سلور اور 72 پوائنٹس کیساتھ دوسری جبکہ ملاکنڈ نے دوگولڈ ‘چار سلور اور 48 پوائنٹس کیساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی ‘ایتھلیٹکس کے مقابلوں میں مردان نے 45 پوائنٹس کیساتھ پہلی ‘صوابی نے 18 پوائنٹس کیساتھ دوسری جبکہ ملاکنڈ نے 5 پوائنٹس کیساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی ‘گزشتہ روز اختتامی تقریب کے موقع پر اسسٹنٹ کمشنر مردان محمد عمران مہمان خصوصی تھے ان کے ہمراہ ڈائریکٹر سپورٹس ویمنز رشیدہ غزنوی ‘ڈی ایس او مردان کاشف فرحان‘ڈی ایس او صوابی محمد طارق ‘ڈی ایس او بونیر حضرت اللہ‘ڈی ایس او ملاکنڈ محمد اسماعیل‘عدنان خان ‘میڈم گلنار ‘ سلمیٰ فاروق‘آرگنائزنگ سیکرٹری حامد علی سمیت دیگر شخصیات موجود تھیں‘انٹر ڈسٹرکٹ مقابلوں میں مردان کے علاوہ بونیر ‘صوابی اور ملاکنڈ سے چھ سے زائد کھلاڑی 13 مختلف گیمز میں اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائے ‘مردان نے رسہ کشی ‘نیٹ بال ‘ہینڈ بال ‘ہاکی‘ایتھلیٹکس ‘ٹیبل ٹینس ‘باسکٹ بال اور بیڈمنٹن میں گولڈ
جبکہ سکواش ‘جوڈو ‘والی بال اور کرکٹ میں سلور میڈل حاصل کئے ‘صوابی نے کرکٹ ‘بیس بال اور سکواش میں گولڈ جبکہ رسہ کشی ‘نیٹ بال ‘ہاکی ‘ایتھلیٹکس اور ٹیبل ٹینس میں سلور میڈل جیتے‘ملاکنڈ نے جوڈو اور والی بال میں گولڈ جبکہ ہینڈ بال ‘بیس بال اور باسکٹ بال میں سلور میڈل جیتے‘ایتھلیٹکس کے مقابلوں میں ڈسکس تھرو میں صوابی کی سمیعہ نے گولڈ‘مردان کی سعدیہ نے سلور جبکہ صوای کی نازش نے برانز میڈل جیتا‘لانگ جمپ کے مقابلوں میں مردان کی کائنات گل نے گولڈ‘کائنات اکبر نے سلور جبکہ صوابی کی بشریٰ نے برانز میڈل جیتا‘جیولن تھرو کے مقابلوں میں مردان کی نادیہ نے گولڈ‘ملاکنڈ کی سبینہ نے سلور اور سعدیہ نے برانز میڈل جیتا‘400 میٹر ریس میں مردان کی کائنات گل نے گولڈ‘کائنات اکبر نے سلور جبکہ صوابی کی صائمہ نے برانز میڈل جیتا‘200 میٹر کی ریس میں مردان کی کائنات گل نے گولڈ‘کائنات اکبر نے سلور اور صوابی کی صائمہ نے برانز میڈل جیتا‘شاٹ پٹ کے مقابلوں میں مردان کی آسیہ نے گولڈ‘صوابی کی نازش نے سلور جبکہ مردان کی نرگس نے برانز میڈل جیتا100 میٹر ریس میں مردان کی کائنات گل نے گولڈ‘صوابی کی بشریٰ نے سلور جبکہ مردان کی نازش نے برانز میڈل جیتا‘کرکٹ میں صوابی نے پہلی مرتبہ مردان کو تین وکٹوں سے شکست دے کر ٹرافی اپنے نام کی مہمان خصوصی اسسٹنٹ کمشنر محمد عمران نے ونر کھلاڑیوں میں ٹرافیاں اور نقد انعامات تقسیم کئے انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ حکومت مردوں کے ساتھ ساتھ خواتین کے کھیلوں کے فروغ و ترقی کے لئے بھی کوشاں ہے اور انہیں مردوں کیساتھ یکساں مواقع فراہم کررہے ہیں مردان سپورٹس کمپلیکس میں تیرہ ایونٹس منعقد کئے گئے اور انہیں بہترین طریقے سے آرگنائز کیا گیا اور آئندہ بھی یہ سلسلہ جاری رہے گا ان کھلاڑیوں کو مواقع اور سہولتیں فراہم کرتے رہیںگے۔