چیچہ وطنی (ظفراقبال انصاری سے )فرینڈز جم کے محمد کاشی مسٹر چیچہ وطنی ، جبکہ گولڈن پرل جم کے ملک نعمان علی مسٹر جونیئر چیمپین 2018بن گئے۔مسٹر پنجاب رانا شہر یار بینی نے عوام کی فرمائش پر خصوصی پوزبھی بنائے ۔گذشتہ رات میونسپل کمیٹی کے زیر انتظام منعقد مسٹر اینڈ مسٹر جونینئر تن سازی مقابلے سال 2018ء بلدیہ حال چیچہ وطنی میں منعقد ہوئے ۔مقابلہ جات کے دوران چھوٹے سے قد والے ڈانسر نے اپنے ڈانس سے سماء باندھ دیا۔
جس سے حال میں موجود تمام شائقین بہت محظوظ ہوئے۔مقابلہ جا ت کو دیکھنے کیلئے حال تماشائیوں سے کھچا کھچ بھرا ہواتھا۔ ملک جاوید علی نائب صدر تحصیل پریس کلب کے بھانجھے ملک نعمان علی نے مسٹر جونیئر {تن سازی} چیمپئن 2018 کا اعزاز حاصل کرلیا ۔کامیاب ہونیوالے باڈی بلڈرز میں ٹرافی اور نقد انعامات بھی تقسیم کیے گئے جبکہ معزز مہمانوں کو ٹورنامنٹ کمیٹی کی طرف سے خصوصی شیلڈز بھی دی گئیں۔ تقریب کے مہمان خصوصی رانا محمد اجمل خاں چیئرمین بلدیہ ، چوہدری محمدارشاد جٹ سرکل چیئرمین واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین ،میاں عبدالجبار رحمانی قائم مقام چیئرمین چیچہ وطنی ویلفیئر آرگنائزیشن رجسٹرڈ چیچہ وطنی ، مسٹر پنجاب رانا شہر یار بینی ساہیوال ، چوہدری ندیم جج ساہیوال ، علی عمران شاہ ، فرید احمد، خالد پہلوان ، فہد علی ساہیوال ،عرفان صداقت بٹ تھے ۔